لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس سینٹرل زون نے فارماسوٹیکل انڈسٹری لاہور میں روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا۔ ترجمان کے مطابق سیشن میں ڈرائیونگ میں کی جانے والی غلطیوں، تیز رفتاری کے نقصانات، اور حفاظتی تدابیر پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔سیکشن کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایت پر ہونے والے سیشن میں سیٹ بیلٹ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق انٹرایکٹو لیکچر دیا گیا۔ شرکاء نے سیشن کو مفید قرار دیا اور موٹروے پولیس کی آگاہی مہم کو سراہا۔