مقصد نوجوان نسل کو روڈ سیفٹی مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے:امداداللہ کھرل
لاہور( کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریگی۔امداداللہ کھرل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی امداد اللہ شاہد کی قیادت میں موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کیلئے پرعزم ہے۔ اسی ضمن میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بھکھی میں انچارج روڈ سیفٹی یونٹ موٹروے پولیس انسپکٹر شہباز نے بابت روڈ مکمل آگاہی دی اس موقعہ پر پی آر او پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ سید محمد قوی حیدر زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔موٹروے پولیس کے ان اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو بابت روڈ سیفٹی مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ روڈ یوزرز اور عوام الناس کے تحفظ جان و مال کو یقینی بنایا جاسکے۔