ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات' نقدی وقیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی و راہز نی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 75 سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات' نقدی وقیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئی' متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،تفصیل کے مطا بق سٹیٹ بنک کے باہر ذیشان سے جھپٹا مار کر فون' امباں والی پلی کے قریب آصف سے 1لاکھ' کلائی گھڑی' طلائی انگوٹھی چھین لی' الائیڈ ہسپتال کے قریب شاہ محمود سے نقدی' فون' بھوآنہ بازار کے تصدق سے فون' طارق آباد گلی نمبر8 کے قریب ثاقب سے جھپٹا مار کر فون' خالد ٹائون کے مجاہد سے موٹرسائیکل چھین لی' راجے والا میں امجد کے گھر سے سامان چوری' طارق آباد گلی نمبر9 کے قریب عبدالمتین سے نقدی' فون' رضاآباد کے زوہیب سے نقدی' فون