بلوچستان: مون سون کے پہلے اسپیل میں 6 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

بلوچستان: مون سون کے پہلے اسپیل میں 6 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں ایک بچے اور پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

رپورٹ کے اہم نکات:
جاں بحق افراد: 1 بچہ، 5 خواتین
زخمی: 3 خواتین سمیت 7 افراد
مکانات کو نقصان: خضدار اور زیارت میں 11 مکانات جزوی طور پر متاثر
زیادہ متاثرہ علاقے:

ژوب: گاڑی کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق، ایک خاتون اور ایک مرد زخمی
زیارت: ایک خاتون ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
موسیٰ خیل: دیوار گرنے سے 4 افراد زخمی
موسم کی صورتحال:
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرمی، مرطوب موسم اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ: 39°C
قلات: 33°C
زیارت: 29°C
ژوب: 38°C
سبی: 44°C
تربت: 41°C
نوکنڈی: 45°C
چمن: 41°C
گوادر: 34°C
جیوانی: 33°C
ممکنہ خطرات:
پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر نشیبی علاقوں، ندی نالوں کے قریب رہنے والوں اور مسافروں کو بارش اور سیلابی ریلوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔