ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش کے ضلع گوپال گنج میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ یہ ضلع سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا آبائی علاقہ ہے اور ان کی جماعت عوامی لیگ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی صحت افسر ڈاکٹر ابو سعید نے بتایا کہ مرنے والوں کو گولیوں کے زخم آئے تھے، جبکہ دیگر 13 زخمیوں کو بھی ہسپتال داخل کیا گیا