سوشل میڈیا پر شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے گھر پر دھاوا بول دیا،دیواریں گرا دیں
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کے دارلحکمت ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی گھر کی عمارت کو گرا دیں گے۔خبر رساںادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سے گھر گرا دیا۔ ڈھاکا میں واقع یہ گھر شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کا تھا، شیخ حسینہ نے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔