بھارت کے بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے حوالے سے خدشات جائز ہیں:شیخ حسینہ واجد

ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش کی معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ  نے کہا ہے  بنگلہ دیش میں اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے حوالے سے انڈیا کے خدشات جائز ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو بذریعہ ای میل دئیے گئے ایک انٹرویو میں بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بڑھتے ہوئے انڈیا مخالف جذبات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ان انتہا پسندوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے جن کی محمد یونس کی حکومت حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔