اپنے وطن میں مرنا پسند کروں گی ،دسمبر میں ہر صور ت بنگلہ دیش واپس جائوں گی:حسینہ واجد

ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلہ دیش  کی سابق   وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس آنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انہیں گرفتاری، قید یا جان کا خطرہ بھی ہو تو وہ دسمبر میں ہر صورت بنگلہ دیش واپس جائیں گی۔امریکی  خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کے ذریعے دئیے گئے جواب میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اگر ان کی قسمت میں موت بھی لکھی ہے تو وہ اپنے لوگوں کے درمیان اور اپنے ملک کی سرزمین پر مرنا پسند کریں گی