بنگلہ دیش:حسینہ واجد کے قریبی تاجروں کے اکائونٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب

بنگلہ دیش کے 10 معروف کاروباری اداروں اورسابق وزیراعظم کے رشتے داروں سے تحقیقات کی جائیںگے:گورنرمرکزی بینک
 ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکائونٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔امریکی میڈیا کو دئیے گئے  انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی  کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکانٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ  6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار کا جائزہ لیا جا رہا ہے