یہ بڑی بات ہے،ایران نے پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے
تہران(آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہوگا، ایران نے پچھلی بار جو وار کیا، وہ ابتدائی تھا، اصل طاقت کا مظاہرہ ابھی باقی ہے۔سرکاری ٹی وی پر نشر بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے، اور یہ بڑی بات ہے۔ اگر کوئی نیا حملہ کیا گیا، تو ہم اس سے کہیں بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا۔