اسرائیل کی پہنچ ایران کے ہر اس مقام تک ہے جہاں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائیگی،اسرائیل کاتز
تل ابیب(آ ئی این پی )اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ اگر تہران کی طرف سے خطرہ محسوس ہوا تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، اسرائیل کی پہنچ تہران، تبریز، اصفہان اور ایران کے ہر اس مقام تک ہے جہاں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاتز نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں واپس جانا پڑا تو ہم زیادہ طاقت کے ساتھ واپس جائیں گے۔