لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں بارشوں اور طوفانی موسم نے دل دہلا دینے والی تباہی مچائی ہے ،یہ محنت کش عوام کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں، ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب میں حالیہ بارشوں پر اپنے ردعمل میں ندیم افضل چن نے کہا کسانوں کی فصلیں برباد، غریبوں کے گھر زمین بوس اور قیمتی جانور مر گئے یہ محنت کش عوام کے لیے کسی سانحے سے کم نہیں، ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ درست سمت کا قدم ہے ایمرجنسی محض کاغذی نہ رہے، متاثرین کو عملی ریلیف پہنچایا جائے‘ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے پیپلزپارٹی کی ترجیح صرف عوام کی بحالی ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر خدمت کی جائے۔