خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے اور سابق فاٹا کے ضم شدہ سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس بلالیا‘اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پرفیصلہ کیا جائے‘صدر مملکت اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے، خیبرپختونخوا میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 سے 234 تک غور و خوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔