لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی ہے، ان کو معدے میں بھی شدید تکلیف ہے۔