چائے والا ارشدخان نے لندن میں کیفے کی چوتھی برانچ کھول لی

 ٹوٹنگ، سٹن، نیومالڈن میں بھی برانچز ، یہ تو ابھی شروعات ،مداحوں کی محبت کا شکریہ
لندن (آئی این پی )پاکستان کے معروف چائے والا ارشدخان نے  لندن میں کیفے کی چوتھی برانچ کا افتتاح کردیا۔ایک تصویر سے سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان نے اپنے برانڈ کیفے چائے والا ارشد خان کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینا شروع کردی ۔برطانیہ میں مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں کیفے کی چوتھی برانچ باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے،اس سے قبل ٹوٹنگ، سٹن اور نیومالڈن میں بھی برانچز قائم کی جاچکی ہیں۔ارشد خان نے اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، ان شا اللہ مستقبل میں مزید بین الاقوامی منصوبے بھی سامنے آئیں گے۔