شوکت خانم فلائی اوور تا شوق چوک سیور منصوبے پر کام پھرشروع

لاہور(خصوصی رپورٹ )شوکت خانم فلائی اوور تا شوق چوک سیور تبدیلی کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیاگیا، واسا ،کنٹریکٹرز نے ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔کنٹریکٹرز شوکت خانم سے ایل ڈی اے پلازہ تک جون میں کام مکمل کریں گے، ایل ڈی اے سے آگے شوق چوک تک کام دوسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔ سب سے مشکل سیور 32فٹ کھدائی کرکے 72انچ کا ڈالنا چیلنج ہوگا، مین کوریڈور پر 2لائن کور کرکے کھدائی کی جائے گی۔