لاہور (خصوصی رپورٹ) شوکت خانم فلائی اوور کی ایک جانب کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ واسا کی جانب سے بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔مین بولیوارڈ جوہر ٹا ئون پر خیابانِ فردوسی کا حصہ جزوی طور پر اکھاڑا گیا۔ مستقل ٹریفک جام کے باعث فلائی اوور کی ایک طرف بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم اللہ ہو چوک سے واپڈا ٹا ئون جانے والی ٹریفک کیلئے فلائی اوور کھلا ہے۔ ایل ڈی اے ایونیو ون اور خیابانِ جناح سے آنے والی ٹریفک کو موڑا جا رہا ہے۔متبادل روٹ کے طور پر نظریہ پاکستان روڈ سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام آئندہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔