ایس ٹی آئی کو 9ماہ کیلئے بھرتی کیا جائیگا، گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہوگا
لاہور ( کرائم رپورٹر)محکمہ تعلیم نے سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتیوں کے لئے پالیسی جاری کردی،ایس ٹی ا?ئی کو 9ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا،مذکورہ ٹائم میں گرمی کی چھٹیوں کا پریڈ شامل نہیں ہوگا،ایس ٹی ا?ئی کو نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم نے پالیسی جاری کردی ،ہائی اور مڈل سکول میں ریکروٹمنٹ کے لئے امیدوار کا ماسٹر ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی قراردے دیا گیا،پرائمری سکول کے لئے بھی گریجوایٹ ڈگری کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے،ایس ٹی ا?ئی کو دوسرے سکول ٹرانسفر یا نوکری پر مستقل نہیں کیا جاسکے گا۔انٹرن شپ کا وقت مکمل ہونے پر امیدوار کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا،بھرتیاں ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او، سکول ہیڈ اور سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی،پرائمری سکول انٹرن کو 38ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا،مڈل سکول میں 40اور ہائی اور ہائرسیکنڈری سکول میں انٹرنز کو 45ہزار روپے ماہانہ ملے گا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پورٹل اور سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ سکول کے سربراہان منتخب امیدواروں کو تین دن کے اندر ملازمت کا خط جاری کریں گے۔