سکول ایجوکیشن سے مذاکرات کامیاب، ٹیچرز کا احتجاج ملتوی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن سے مذاکرات کامیاب ہونے پر گرینڈ ٹیچرز الائنس نے احتجاج ملتوی کردیا۔ اساتذہ کی جانب سے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔ معطلیوں کے خلاف اورمستقلی کے لئے اساتذہ نے احتجاجی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے معطلیاں واپس لینے کی یقین دہانی کر ادی ۔ آج ایجوکیشن اتھارٹیز میں اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا جانا تھا۔