سکول ٹیچر انٹرن کی بھرتی کیلئے پالیسی میں تبدیلی

 ہر بھرتی کیلئے الگ درخواست دینا ہوگی، اپلائی کیلئے ہزار روپے فیس مقرر
لاہور(خصوصی رپورٹ)سکول ٹیچر انٹرن کی بھرتیاں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ، ہر بھرتی کیلئے الگ سے درخواست دینا ہوگی، ہر سکول میں ایس ٹی آئی پوسٹ پر اپلائی کیلئے ایک ہزار روپے جمع کروانے ہونگے،گذشتہ سال ایس ٹی آئی کی بھرتی کیلئے 4 سے 5 لاکھ نوجوانوں نے اپلائی کیا تھا اس دفعہ پچھلی بار سے زائد درخواستیں جمع ہونے کی امید ہے، امیدواروں سے اکھٹی ہونے والی رقم سے ہی معاوضوں کی ادائیگی کی جائیں گی، سابقہ ایس ٹی آئیز کو بھی کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد ہی معاوضوں کی ادائیگیاں کی گئی تھی۔