لاہور(خصوصی رپورٹ)سکول ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا۔ امیدوار اب 26 نومبر تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔یکم دسمبر کو میرٹ لسٹ صبح10بجے سکولوں کے باہر لگائی جائینگی۔منتخب امیدواروں کے انٹرویو 4 دسمبر اور5 دسمبر اپوائٹمنٹ آرڈرز جاری کیے جائینگے۔ابتک اڑھائی لاکھ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔