کلورکوٹ (خصوصی رپورٹ) کلورکوٹ کے نواحی علاقہ وٹھوئے والا میں مبینہ طور پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو سکول ٹیچرز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملز م موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قریبی سکول کے ٹیچر اعجاز ڈتوری اور رضوان خان کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ اعجاز ڈتوری کا تعلق اھیراں والا جبکہ رضوان خان کا اشرف والا سے تھا۔ اطلاع ملتے ہی کلورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔