چائلڈ لیبر، لاوارث بچے اور گمشدہ بچوں کے حوالہ سے کام کریں:سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاھور نے سٹی ٹریفک پولیس لاھور کی خواتین افسران سے آبشار سنٹر میں خطاب کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ہمارے لئے فخر کی بات ھے کہ بااعتماد خواتین اس فورس کا حصہ ھیں۔آپ نے اس تاثر کو ختم کر دیا ھے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کر سکتیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے ایسی فورس کا انتخاب کیا جو عوام کی خدمت کر رہی ہیسب سے پہلے آپ نے سوچنا ھے کہ میں ایک پولیس آفیسر ھوں بعد میں ایک خاتون ہو خاتون ھونے کے ناطے آپکو چیلنجز کا سامنا ھوگا مگر آپ نے حوصلے سے سامنا کرنا ھے۔ آپ مختلف سڑکوں پر جائیں لوگوں کو ٹریفک کی ایجوکیشن دیں آپ نے خوف کو ختم کرنا ھے، ڈر بذات خود ایک بہت بڑا ڈر ہے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کریں اور ان کے سرغنہ کو گرفتار کروائیں۔چائلڈ لیبر، لاوارث بچے اور گمشدہ بچوں کے حوالہ سے کام کریں۔ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیں