رواں سال اب تک21سوایک ملزمان گرفتار،سو عورتیں ،بارہ سہولت کار بھی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں سال اب تک2101ملزمان کو گرفتارکر کے2076مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 1989مرد، 100عورتیں اور12سہولت کار شامل ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 500، کینٹ میں 452، سول لائنز میں 263، صدرمیں 240، اقبال ٹاؤن میں 225 اور ماڈل ٹاؤن میں 421ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔