فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، فیصل کریم کنڈی

 یہ صرف ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے،  گورنر کے پی کے 
اسلام آباد (آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ فلسطین کی سرزمین انبیاء  کرام کی سرزمین ہے، یہ صرف ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ فلسطین امن چاہتا ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین  ہے، یہ صرف ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ  پوری انسانیت کا مسئلہ  ہے۔ انہوں نے واضح کیا فلسطین وہ سرزمین ہے جہاں انبیاء کرام نے قدم رکھا، جہاں آسمانی صحیفے نازل ہوئے، اور جو صدیوں سے مقدس مانی  جاتی ہے۔ آج وہاں اسرائیلی مظالم انسانیت کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔  انہوں نے اسرائیلی جارحیت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ اسرائیل نے اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا، کسی جگہ کو نہیں چھوڑا۔