انسدادِ پولیو مہم ، 3کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ یہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد پار وائرس کے پھیلائو کو موثر طور پر روکا جا سکے، ابتدائی تین روز کے دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 89 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں