لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروش فاطمہ اور فراز علی کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او شفیق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی