موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار،5 موٹرسائیکل برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل 3 موبائل 10 ہزار نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کو پارٹس میں فروخت کر دیتے تھیملزمان مارکیٹ بازار اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھیملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ احمد عرف خشکا اور ساتھی اسد خلیل شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے چوکی جوزف کالونی پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں،