جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ضروری:جسٹس عائشہ اے ملک

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ضروری:جسٹس عائشہ اے ملک

سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں۔ جسٹس عائشہ کا کہنا تھا کہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان تعلق قدرتی ہے اور دونوں کو بنیادی حقوق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آوارہ کتوں کے قتل کے حوالے سے کیس پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کے حقوق کی نگرانی کرنے والے اداروں اور حکام کو اپنی ذمے داریوں کا مکمل ادراک کرنا چاہیے۔ جسٹس عائشہ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ معاشرے کو ایک ویلفیئر اسٹیٹ بننے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے حقوق کے حوالے سے اس طرح کی کانفرنسز کا انعقاد اہم ہے، کیونکہ اس سے معاشرے میں مثبت پیغام جاتا ہے۔