یوٹیوب پر غلط خبر یا الزام لگانے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے:شرجیل میمن

یوٹیوب پر غلط خبر یا الزام لگانے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے:شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر غلط خبریں پھیلانے یا بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا:

فیک نیوز کے خاتمے میں میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ بعض اوقات بریکنگ نیوز اور سنسنی خیزی کے چکر میں خبریں دی جاتی ہیں جن کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔پنجاب کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، ان کے اچھے منصوبوں کی تعریف کرنی چاہیے۔سندھ حکومت خواتین کے لیے ایک ہزار پنک اسکوٹیز سے آغاز کر رہی ہے اور ہدف ہے کہ یہ تعداد ایک کروڑ تک پہنچے۔سندھ میں دو لاکھ سولر پینل فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، جن میں سے ساڑھے سات لاکھ مکمل ہو چکے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 86 فیصد نمو خوش آئند ہے، اور معیشت کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دینی ہوگی۔شرجیل میمن نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود تمام اداروں کو مل کر ملکی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔