انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور 5 اکتوبر کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنماؤں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں علی امتیاز اور ندیم عباس بارا نے بھی عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کی۔مقدمے میں نامزد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ، لاری اڈا اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔