انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کی آج کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی، کیونکہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، جس میں وکیل صفائی فیصل ملک نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کل لاہور میں دیگر عدالتی اور ذاتی مصروفیات ہیں، اس لیے وہ آج عدالت میں حاضر نہیں ہو سکیں۔عدالت نے علیمہ خان کی آج کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔وکیل صفائی نے عدالت سے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے، اور ان کے بلاک شدہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بحالی کی درخواست بھی کی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ سرکار کو نوٹس جاری کر دیے۔ پراسیکیوٹر آئندہ تاریخ پر ان درخواستوں پر اپنے دلائل پیش کریں گے۔