اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی منظوری

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی منظوری

اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے، جو 19 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔

معاہدے کے تحت 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، جبکہ 95 فلسطینی قیدیوں کے نام بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں اور یہ معاہدہ اسرائیلی کابینہ کی جانب سے دی گئی منظوری کے بعد طے پایا۔حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ایلچی اسٹیووٹ کوف کی اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں تاخیر کی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت تھی۔یہ پیش رفت خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔