صحت کا بحران سنگین، طبی مراکز پر حملوں میں20 فیصد اضافہ ہوا،یوکرین جنگ 4 سال بعد بھی عالمی ضمیر پر برا نشان ہے
نیویارک ،کیف(آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین کا حل اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے دبکہ یورپی یونین نے روس کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں یوکرین کو دفاعی قرض دینے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے روس یوکرین جنگ کو 4 سال مکمل ہونے پر جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام ناگزیر ہے، یوکرین جنگ 4 سال بعد بھی عالمی ضمیر پر برا نشان ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے دوران 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک، اور 41 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، یوکرین جنگ میں جوہری تنصیبات کو خطرہ ہے۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یورپین قیادت نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یورپی یونین یوکرین کو 90 ارب یورو فراہم کرے گی۔یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ رقم یوکرین کی فوری دفاعی ضروریات پر استعمال ہوگی