افغانستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل قرار دیا گیا ہے۔
معروف عالمی درجہ بندی ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق، افغان پاسپورٹ 101ویں نمبر پر ہے، جس کے سبب یہ دنیا کا سب سے کمزور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 25 ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کمزوری کی بڑی وجوہات میں سفارتی تعلقات کی خرابی، سکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے سبب افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور سفارتی مشکلات کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا تعلق اس کے بین الاقوامی تعلقات، سکیورٹی صورتحال اور خارجہ پالیسی سے ہوتا ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال نے عام شہریوں کے بیرون ملک سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے، جس کے سبب افغان شہریوں کو دنیا کے مختلف ممالک میں داخلہ اور سفر میں دشواری کا سامنا ہے۔