دبئی کا "ون فری زون پاسپورٹ" منصوبہ متعارف، ایک لائسنس پر متعدد فری زونز میں کاروبار ممکن

دبئی کا

ویب ڈیسک: دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کاروباری ماحول کو مزید پرکشش اور آسان بنانے کے لیے "ون فری زون پاسپورٹ" کے نام سے ایک جدید تجارتی اصلاحاتی منصوبہ متعارف کرایا ہے۔

 اس اسکیم کے تحت اب کمپنیاں ایک ہی لائسنس کے ذریعے دبئی کے مختلف فری زونز میں اضافی رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کر سکیں گی۔

"لوئی وٹون" پہلی شامل ہونے والی کمپنی
اس اسکیم میں شامل ہونے والا پہلا ادارہ فرانس کا عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ "لوئی وٹون" ہے، جس نے اس پروگرام کے تحت:جبل علی فری زون میں اپنا گودام قائم رکھا ہے،جبکہ ون زعبیل (One Za’abeel)، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر فری زون میں کارپوریٹ آفس کا آغاز کیا ہے۔اس طرح اب ایک ہی لائسنس پر مختلف زونز میں بیک وقت کاروباری سرگرمیاں ممکن ہو سکیں گی۔

لائسنس میں توسیع صرف 5 دن میں مکمل
دبئی فری زون کونسل کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جمعہ المطروشی کے مطابق، اس منصوبے کے تحت فری زون لائسنس میں توسیع کا عمل صرف پانچ دنوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے، جو دبئی کے موثر اور تیز تر انتظامی نظام کی واضح مثال ہے۔

بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کشش میں اضافہ
کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ "لوئی وٹون" جیسی لگژری کمپنی کی فوری شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دبئی کے کاروباری قوانین بین الاقوامی معیار پر پورے اترتے ہیں، اور یہ اقدامات بڑے اداروں کو دبئی میں سرمایہ کاری کے لیے مزید راغب کریں گے۔