میڈرڈ: یورپ کے خوبصورت ملک اسپین نے غیر یورپی شہریوں کے لیے یورپ کا سب سے سستا ویزا متعارف کرا دیا ہے، جسے صرف 75 ڈالر (تقریباً 21 ہزار پاکستانی روپے) میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کا شمار یورپ کے مہنگے ترین مگر خوبصورت ممالک میں ہوتا ہے، تاہم اس نئے ویزے کا مقصد عالمی ٹیلنٹ اور ریموٹ پروفیشنلز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔
’ڈیجیٹل نومیڈ ویزا‘ کیا ہے؟
یہ ویزا اسپین کے ’اسٹارٹ اپ ایکٹ‘ کے تحت متعارف کرایا گیا ہے اور یہ خاص طور پر ان ریموٹ ورکرز کے لیے ہے جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زیادہ مدت تک رہائش اختیار کر کے غیر ہسپانوی کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
کون درخواست دے سکتا ہے؟
یہ ویزا صرف غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے۔ویزا ہولڈرز یا تو غیر ہسپانوی کمپنی کے ملازم کے طور پر یا خودمختار پروفیشنل کی حیثیت سے کام کر سکیں گے۔آمدنی کا 80 فیصد حصہ اسپین سے باہر کے ذرائع سے ہونا ضروری ہے۔کمپنی یا کاروبار کم از کم ایک سال سے فعال ہونا چاہیے۔ویزا ہولڈر کو اپنے کلائنٹس یا کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ کام کا تجربہ ہونا چاہیے۔
فوائد:
صرف 75 ڈالر فیس، جو یورپ میں سب سے سستا ورک ویزا ہے۔روایتی ورک ویزا کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ویزا حاصل کرنے کے بعد اسپین میں ایک سال رہائش کی اجازت ملے گی، جسے آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔اہل افراد اپنے خاندان کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔
درخواست کا طریقہ:
درخواست دہندگان اپنے ملک سے یا اسپین میں موجودگی کے دوران بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ریموٹ ملازمت یا فری لانس معاہدوں کے ثبوت، کاروبار کی ایک سالہ سرگرمی، آمدنی کے شواہد، اور صاف ستھرے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق دینا ضروری ہوگی۔