لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن پولیس نے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ شاہد موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت دھر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شاہد اور اس کا ساتھی رفاقت شامل ہیں، جو 46 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون، ماسٹر چابیاں، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ فوٹیج میں ملزمان کو چوری شدہ موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔