لاہور(کرائم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا مشقوں کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کی جبکہ ایرانی فرہنگ میں موک ایکسرسائز کا عملی مظاہرہ کیا گیاہنگامی مشقوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کے آپریشن ونگ پولیس، بم سکواڈ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی مشقوں میں شریک ہوئیموک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے، شہریوں کے انخلا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مختلف مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ہنگامی مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسی مشقوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔