لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر سِول لائنز ڈویڑن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی زیر نگرانی پنجاب اسمبلی ہال میں موک ایکسرسائز کی گئی۔ہنگامی مشقوں میں قلعہ گجر سنگھ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیاایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاانہوں نے بتایا کہ پولیس کے ردعمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہیانہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا ہے۔