300 نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس جون تک فعال ہوجائینگے،وزیر تعلیم رانا سکندر
لاہور (خصوصی رپورٹ)نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں پہلے لٹل چیمپئن ڈے کا انعقاد ،وزیر تعلیم کے بیٹے اور چائے بیچنے والے کی بیٹی نے چیمپئن ڈے کا افتتاح فلیگ مارچ کر کے کیا۔ بچوں نے مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ ہے جہاں امیر، متوسط اور غریب طبقات کے بچے ایک ہی چھت تلے زیر تعلیم ہیں۔ نامی گرامی ادارے چھوڑ کر والدین یہاں داخلے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بہترین سہولیات پر1200سے زائد بچے داخلوں کیلئے ویٹنگ لسٹ پر ہیں۔ کپیسٹی بڑھانے کیلئے 1500 بچوں کا نیا بلاک جلد تعمیر کیاجارہاہے۔توسیع کے بعد بچوں کی سیٹیں 400 سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ 300 نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس جون تک فعال ہوجائینگے۔ وزیر، کلرک، مزدور اور ٹھیلے والے کے بچوں کا ایک ہی چھت تلے پڑھنا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انکلوسو پنجاب کی نشاندہی کرتا ہے۔ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔