منصوبے کا 30 سے40فیصد ہونے والا ہے ، داخلے التوا کا شکار ہو گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیڈ لائن گزر گئی مگر نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں داخلے شروع نہ ہوسکے۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جنوری کے آخری میں ایڈمیشن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا 30 سے40فیصد کام تاحال ہونا باقی ہے جس کی وجہ سے داخلے التوا کا شکار ہیں۔داخلے لیٹ ہونے سے کلاسز کا اجرا بھی تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔پہلے بیچ میں300داخلے کئے جانے ہیں۔