نواز شریف سنٹر آف ایکسی لنس ارلی چائلڈ ہڈ میں داخلے شروع نہ ہوسکے

لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے نواز شریف سنٹر آف ایکسی لنس ارلی چائلڈ ہڈ کی تکمیل کی ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی مگر داخلے شروع نہ ہوسکے۔ سنٹر آف ایکسی لنس محکمہ سکول ایجوکیشن کی توجہ کا طلب ہے۔یکم کے بعد 24 فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ سنٹر میں 3 سو سے زائد داخلے کئے جانے ہیں۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے داخلے التوا کا شکار ہیں۔کلاسز کے اجرا کی تاریخ یکم اپریل رکھی گئی ہے تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کلاسز کا اجرا بھی التوا کا شکار ہوگا۔