مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے فیصل آباد میں مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا اورسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کے ہمراہ مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسی لینس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور نئی سہولیات بارے بریفنگ لی۔ خصوصی بچوں نییہ خوبصورت ادارہ دینے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ والدین اور عملے نے بھی معاون خصوصی سے درخواست کی کہ وزیراعلیٰ تک ان کا پیغامِ تشکر پہنچایا جائے۔