سندھی کلچرل ڈے لاہور میں بھرپور انداز میں منایاگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ )سندھی کلچرل ڈے لاہور میں بھرپور انداز سے منایا گیا،ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی سندھی کلچرل ڈے نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ گورنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سندھی کلچرل ڈے کی تقریب کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ ہر ایک کو گلے سے لگایا ہے۔لاہور الحمراآرٹ کونسل مال روڈ میں سندھی کلچر ڈے کی تقریب ، اس سلسلے میں انڈس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے ثقافت دوست افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔