لاہور ( کرائم رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے اشتراک سے یو ای ٹی لاہور میں "سنٹر آف ایکسیلنس فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورشاہد منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سنٹر صنعتی اداروں اور تعلیمی شعبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنائے گا اور تحقیق و ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔