لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ویلفیئر گروپ نے اکثریتی نشستیں جیت لیں۔صدر کی نشست اکیڈمک گروپ نے جیت لی، پروفیسر ڈاکٹر شعیب دو سو پینسٹھ ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پرٹیچر ویلفیئر گروپ کیڈاکٹر بدر نے ڈاکٹر تنویر قاسم کو شکست دی۔ ٹیچر ویلفیئر گروپ کے امیدواروں نے مجموعی طور پر زیادہ نشستیں حاصل کر کے برتری حاصل کر لی۔ دونوں گروپوں میں سخت مقابلہ ہوا۔