مجاہد شیخ جنرل سیکرٹری‘حماد اسلم سینئر نائب صدر‘احمر کھوکھر نائب صدر‘سرفراز خان جوائنٹ سیکرٹری بن گئے
عمر یعقوب فنانس سیکرٹری ‘پبلک نیوز کی2 نشستیں‘ علی چودھری اور حسن خالد ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی منتخب
لاہور(کرائم رپورٹر) کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں علی ساہی صدر منتخب ہو گئے‘کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات پریس کلب میں منعقد ہوئے‘جس میں تمام کرائم رپورٹر زنے سرگرمی سے حصہ لیا‘علی ساہی نے50ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل احمد فراز تھے‘مجاہد شیخ جنرل سیکرٹری ‘حماد اسلم سینئر نائب صدر‘احمر کھوکھر نائب صدر‘جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان اور عمریعقوب فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے‘پبلک نیوز کے نمائندے علی چودھری ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی اور پبلک نیوز کے ہی حسن خالد ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی لاہور کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن منتخب ہوئے‘مرزا رمضان بیگ‘خرم ملک‘فراز نظام بھی گورننگ باڈ ی کے ممبر منتخب ہو گئے