بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے باہر جانے کی پلاننگ شروع کردی :چیئرمین سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین  پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن  سجاد مصطفی سید  نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل اور وی پی این کی رجسٹریشن کے باعث بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے   پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد مصطفی سید کا  کہناتھا کہ  رجسٹرڈ وی پی این کا مقصد ہیکہ پی ٹی اے نے ایک سسٹم بنایا ہے جس میں ہر یوزر یہ بتائے گا کہ وہ کہاں سے اسٹیٹک آئی ڈی لے رہا ہے، پھر پی ٹی اے اسے اجازت دے گا یا اس شخص نے جہاں پر جانا ہے اس اینڈ کو رجسٹر کرے گا، دونوں اینڈز کو کرے گا یا کم از کم ایک اینڈ کو رجسٹر کرے گا۔