لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد گروپ نے میدان مار لیا،اسلم گجر بھاری اکثریت سے صدر منتخب اورشاہنواز بھٹی جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح محمد احمد ڈوگر سینئر نائب صدر ،اشتیاق احمد،محمد رفیق اور ملک خادم اعوان نائب صدر، محمد وسیم اکرم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،محمد اکبر پریس سیکرٹری، بابرحسین فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔